ستائیس (27) رجب کے متعلق شریعت کے احکامات




سوال: ستائیس رجب کے متعلق اسلامی ہدایات کیا ہیں

؟


جواب: رجب کا مہینہ حرمت والے مہینوں میں سے ہے، ان مہینوں میں عبادت کا ثواب زیادہ ہے، البتہ رجب کے مہینے میں تخصیص کے ساتھ کسی دن روزہ رکھنا یا کوئی مخصوص قسم کی تسبیحات صحیح احادیث سے ثابت نہیں ہیں، لہٰذا 27 رجب کو تخصیص کے ساتھ روزہ رکھنے اور اس رات شب بیدار رہ کر مخصوص عبادت کرنے (مثلاً: صلاۃ الرغائب یا دیگر مخصوص تسبیحات وغیرہ ) کا التزام درست نہیں ہے، اور اس کی جو فضیلت عوام میں مشہور ہے کہ اس روزے کا ثواب ہزار روزے کے برابر ہے، صحیح حدیث سے یہ ثابت نہیں ہے۔ 


اس لیے اس دن کے روزے کو زیادہ ثواب کاباعث یا اس دن کے روزے کے متعلق سنت ہونے کا اعتقاد رکھنا صحیح نہیں ، علمائے کرام نے اپنی تصانیف میں اس کی تردید کی ہے، حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے ”تبیین العجب بما ورد فی فضل رجب“ کے نام سے اس موضوع پر مستقل کتاب لکھی ہے،جس میں انہوں نے رجب سے متعلق پائی جانے والی تمام ضعیف اور موضوع روایات پر محدثانہ کلام کرتے ہوئے سب کو باطل قرار دیا ہے

Post a Comment

0 Comments